اراضی ریکارڈ سنٹرز کی انسپکشن کیلئے اقدامات شروع

اراضی ریکارڈ سنٹرز کی انسپکشن کیلئے اقدامات شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈکوالٹی اشورنس پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کے۔۔

 اراضی ریکارڈ سنٹرز کی انسپکشن کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹروں کے حوالے سے جاری کردہ حکومتی ایس او پیز کے مطابق سو فیصد عملدرآمد نہیں کروایا جا رہا، اس ضمن میں حالیہ سہ ماہی کے دوران مختلف امور کا سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کے مطابق جائزہ لینے کے بعد حکومت نے اراضی ریکارڈ سنٹر کی انسپکشن کے احکامات جاری کرتے ہوئے اعلی سطحی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو آئندہ ماہ سے شیڈول کے مطابق اضلاع کے دورے کر کے خامیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں