ترقیاتی سکیموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا‘امانت اللہ

ترقیاتی سکیموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا‘امانت اللہ

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن کمیٹی کا پہلا تعارفی اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت کنوئینر ڈی ڈی سی و سابق صوبائی وزیرامانت اللہ خان شادی خیل نے کی،اجلاس میں سیکرٹری ڈی ڈی سی/ ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں، ممبر ان کمیٹی سابق ایم این اے حمیر حیات خان روکھڑی، سابق ایم پی اے انعام اللہ خان نیازی، ملک محمد فیروز جوئیہ،ڈی پی او مطیع اللہ خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ، اے ڈی سی جی سلمان احمد لون، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نعمان محمود رانا، عیسیٰ خیل غلام مرتضیٰ کے علاوہ صوبائی و وفاقی محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کنوینئر ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی امانت اللہ خان شادی خیل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع کی تعمیر وترقی،وفاقی و صوبائی حکومتوں کی پالیسوں پر عملدرآمد یقینی بنا نے ، سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جا ئزہ لینے ، سروسز ڈیلیوری میں بہتری لانے اور ضلع میں امن و امان بحال رکھنے کے سلسلہ میں اس کمیٹی کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عوامی شکایات اور حکومتی پالیسوں پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے گا اور جن سرکاری محکموں کے افسران کے ذمے جو کام لگائے جائیں گے ان کی پیش رفت سے متعلق آئندہ اجلاس میں باز پرس کی جائے گی اور سروس ڈیلوری میں احتساب اور شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں میں کوالٹی آف ورک پر کو ئی کمپرو مائز نہیں کیا جا ئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں