گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول تھمے والی کو مڈل کا درجہ دینے کا مطالبہ

 گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول تھمے  والی کو مڈل کا درجہ دینے کا مطالبہ

کمرمشانی (نامہ نگار) تھمیوالی کے رہائشیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول تھمے والی کو مڈل ۔۔

کا درجہ دیا جائے ،۔تھمیوالی جو موضع تھمیوالی اور یونین کونسل تھمے والی کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے اور بڑی آبادی کا شہر ہے جس کی آبادی بارہ ہزار کے لگ بھگ ہے ، باوجود اتنی بڑی آبادی والے شہر کی بچیاں اس جدید دور میں پرائمری سے آگے اپنے بڑے حق تعلیم سے عرصہ ساٹھ ستر سال سے محروم چلی آ رہی ہیں ،ہماری وزیر اعلیٰ سے اپیل ہے کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول تھمے والی کو مڈل کا درجہ دیا جائے تاکہ ہماری بچیاں بھی پرائمری سے آگے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں اور تعلیمی زیور سے آراستہ ہو سکیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں