کندیاں ریسکیو1122سینٹر کی تعمیر کا کام التواء کا شکار

کندیاں ریسکیو1122سینٹر کی تعمیر کا کام التواء کا شکار

کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں ریسکیو 1122 سینٹر کی تعمیر کا کام التوا کا شکار ہے اہل علاقہ کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔۔

‘ تفصیلات کے مطابق کندیاں جھال والا پل کے قریب مزکورہ ریسکیو سینٹر کا افتتاح سابق پی ٹی آ ئی کے دور حکومت میں کیا گیا تھا لیکن ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود ریسکیو سینٹر کندیاں کی عمارت کاکام التواء کا شکار ہے جس کی وجہ اہل علاقہ میں سخت تشویش پاء جاتی ہے ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو ریسکیو کرنے کے لئے میانوالی سے گاڑیاں منگوانی پڑتی ہے اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے کندیاں ریسکیو 1122سینٹر کی عمارت کو جلد فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں