یونیورسٹی آف سرگودھا میں کیریئر کونسلنگ پرسیمینار

یونیورسٹی آف سرگودھا میں کیریئر کونسلنگ پرسیمینار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )یونیورسٹی آف سرگودھا میں نون بزنس سکول کے زیرِاہتمام کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد گیا۔

سیمینار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر منسٹری آف فارن افیئر و سابق ایلومینائی یونیورسٹی آف سرگودھا یمن اظہربطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر نون بزنس سکول پروفیسر ڈاکٹر عرفان شہزاد، لیکچررنون بزنس سکول ومینجر ایلومینائی آفس سلمان پراچہ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ایمن اظہر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو چاہیے کہ کیریئر کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ثابت قدمی کو اوّلین ترجیح بنائیں اور عملی زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے مختلف راستے تلاش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناکامیاں ہر انسان کی زندگی کا حصہ ہوتی ہیں تاہم مسلسل کوشش اور جدوجہد سے ناکامی کو کامیابی بدلا جا سکتا ہے ۔ یمن اظہر نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے یونیورسٹی آف سرگودھا سے تعلیم حاصل کی۔ عملی زندگی میں جتنی بھی کامیابیاں سمیٹی ہیں وہ مادرِ علمی کی جانب سے فراہم کردہ اعلیٰ تعلیم و تربیت کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے تعلیم سے لیکر عملی زندگی میں کامیابیاں حاصل کرنے کے حوالے سے اپنے مشاہدات و تجربات اور مادرِ علمی سے وابستہ حسین یادوں کے بارے میں طلبہ کو بتایا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں