دریائے جہلم،چناب کے نشیبی علاقے 10سیکٹرز میں تقسیم

دریائے جہلم،چناب کے نشیبی علاقے 10سیکٹرز میں تقسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ لائیو سٹاک نے دریائے جہلم اور دریائے چناب کے نشیبی علاقوں کو 10 سیکٹرز میں تقسیم کر کے ۔۔

ٹیمیں تعینات کر دیں، اورمون سون کانٹی جنسی پلان ضلعی حکومت کو ارسال کرتے ہوئے بتایا گیاکہ میانی،بھیرہ، چک مبارک، جھاوریاں،شاہپور،موضع گوندل، ساہی وال ، جہانیاں شاہ، لکسیاں اور مڈھ رانجھا کے مقامات پر سیکٹر ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، جومتوقع طور پر متاثر ہونیوالے علاقوں میں مویشیوں کی ویکسی نیشن،دیکھ بھال اور انہیں مفت چارے کی فراہمی کیلئے فرائض انجام دینگی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں