دیہی علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،مہر دستگیر خان لک

دیہی علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت  کی اولین ترجیح ہے ،مہر دستگیر خان لک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )دیہی علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے۔۔

 دیہی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تحصیل سطح پر فنڈز کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں سابق امیدوار برائے صوبائی قومی اسمبلی مہر دستگیر خان لک نے کہا کہ اس وقت پاکستان معاشی طور پر مختلف مسائل کا شکار ہے جبکہ مہنگائی نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے پاکستانی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے معیشت کی بحالی اور غریب عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں