پٹوارخانہ میں ٹرانسفر ہو کر آنے والوں کو چارج نہ ملا

پٹوارخانہ میں ٹرانسفر ہو کر آنے والوں کو چارج نہ ملا

کندیاں(نمائندہ دنیا )پٹوارخانہ میں ٹرانسفر ہو کر آنے والے پٹواری محمداسلم اور مقبول حسین کوچارج سنبھالنے میں مشکلات کا سامنا۔۔

 پٹوارخانہ بند ہونے سے سا ئلین مشکلات کا شکار ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کندیاں پٹوارخانہ میں ٹرانسفرہوکر آنے والے نئے پٹواریوں کو چارج نہیں مل رہا کیونکہ پٹوارخانہ کندیاں سے ٹرانسفر ہو کرجانے والے پٹواری نے ایک ہفتہ گزرجانے کے باوجود نے آنیوالے پٹواری کو چارج نہیں دے رہا جسکی وجہ سے کندیاں کے شہریوں کو محکمہ مال میں فردجایداد کے حصول میں سخت پریشانی کاسامنا ہے ایک ہفتہ گزر گیا لیکن ٹرانسفر کے آڈر پر عمل درآمد نہیں ہوسکا اے سی پپلاں ڈی سی میانوالی اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ حکومتی رٹ قام کرنے کے لیے اپنے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایں سرکاری دفاتر میں موجود اثر رسوخ رکھنے والے متعلقہ پٹواری نے افسران بالا کے احکامات ہوامیں اڑاکر دونوں ہاتھوں سے رقم بٹورنے میں مصروف ہیں شہریوں کے مسال حل کرایں تاکہ ن لیگ پہ عوامی اعتماد بحال ہوسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں