باردانے کی تقسیم اور گندم کی خریداری شروع نہ ہو سکی

باردانے کی تقسیم اور گندم کی خریداری شروع نہ ہو سکی

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)حکومت پنجاب کی طرف سے باردانے کی تقسیم اور گندم کی خریداری شروع نہیں ہو سکی فوڈ سینٹر ویران پڑے ہیں۔۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی خریداری نہ ہونے سے بیوپاری 2800سے 3200روپے من گندم خرید رہے ہیں مالی طور پراور خراب موسمی حالات کے باعث کسان اپنی فصل اونے پونے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں کاشتکاروں عدنان تحسین،چوہدری محبوب ،ٖافضال احمد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں نے بلیک میں کھاد اور مہنگے ڈیزل سے گندم کی فصل تیار کی حکومت کی خریداری نہ ہونے پر کسان اونے پونے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں انھوں نے کہا جب حکومت کو گندم کی ضرورت ہو تو وہ طاقت کے بل بوتے پر گھروں سے اٹھا لیتی ہے اب کوئی خریدنے کو تیار نہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں