گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سول سٹیشن میانوالی میں انرولمنٹ مہم کیلئے تقریب

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول  سول سٹیشن میانوالی میں  انرولمنٹ مہم کیلئے تقریب

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سول سٹیشن میانوالی میں UPE انرولمنٹ مہم 2024کے سلسلہ میں ایک شاندار تقریب ۔۔

زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایلمنٹری ملک طارق عباس منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی سی او ایجوکیشن ڈاکٹر سلیم چوہان تھے ۔ تقریب میں نئے داخل ہونے والے بچوں کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر (DEA) CEO میانوالی نے نئے داخل ہونے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کی اور نئے داخل شدہ بچوں کی حوصلہ افزائی کی CEOایجوکیشن میانوالی نے اس بات پر بہت خوشی کا اظہار کیا کہ پرائیویٹ سکولوں سے بچے Certificateلے کر سرکاری سکولوں کا رخ کر رہے ہیں اس لحاظ سے سرکاری سکولوں کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔ تقریب میں شامل شرکاء سے ملک طارق عباس DEO(M.EE) میانوالی نے بھی خطاب کیا UPE Enrollment Compaign کے حوالے سے انہوں نے اساتذہ کرام اور ہیڈ ماسٹر سکول ھذا کی کاوشوں کو سراہا اور تاکید کی کہ ایسی کاوشیں Enrollment Targetکے حصول تک جاری رہنی چاہئیں۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے جنہوں نے اس تقریب کو بھرپور کوریج دی آخر میں ہیڈ ماسٹر سکول ھذا نے تمام معزز شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں