ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان سے ہرنولی کی رہائشی ٹرانسجینڈر روشنی کی ملاقات

ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان  سے ہرنولی کی رہائشی ٹرانسجینڈر  روشنی کی ملاقات

کندیاں(نمائندہ دنیا )ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان سے ہرنولی کی رہائشی ٹرانسجینڈر روشنی نے پولیس تحفظ مرکز میانوالی کی وی ایس او۔۔

 خوشی کے ہمراہ ڈی پی او آفس میں ملاقات کی بروقت انصاف فراہم کرنے اور زیادتی کرنے والے مالک مکان ملزم کو گرفتار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیایاد رہے کہ گزشتہ روز تھانہ ہرنولی کے علاقہ کی رہائشی ٹرانسجینڈر روشنی نے تحفظ مرکز میانوالی میں درخواست دی تھی کہ مالک مکان آفتاب اس کو تنگ کرتا تھا اور اس کے ساتھ اسلحہ کے زور پر زیادتی کی ہے ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان فوری طور اس پر نوٹس لیا اور ایس ایچ او تھانہ ہرنولی سب انسپکٹر اظہر اقبال کو مالک مکان آفتاب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاتھانہ ہرنولی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم آفتاب کو گرفتار کر لیا ہے ملزم کیخلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں