ڈی پی او میانوالی کی پولیس افسر وں کیساتھ کرائم میٹنگ

ڈی پی او میانوالی کی پولیس افسر وں کیساتھ کرائم میٹنگ

کمرمشانی (نامہ نگار ) ڈی پی او میانوالی نے پولیس افسر وں کے ساتھ کرائم میٹنگ کی ،ڈی پی او میانوالی مطیع اﷲ خان نے ۔۔

بہرام شہید ہال پولیس لائنز میں ایس ڈی پی اوز / ایس ایچ اوز سے میٹنگ کی۔ ڈی پی او میانوالی نے کرائم کے روک تھام کے حوالے سے پولیس افسر وں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا۔ڈی ایس پی لیگل ذکااﷲ جسرا نے میٹنگ میں سیشن جج میانوالی کی جانب سے جاری شدہ ہدایات کے متعلق بریف کیا۔ڈی پی او میانوالی نے میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیشن جج کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے اور چالان و ریمانڈ کو بروقت عدالت میں جمع کرائیں اس میں کسی صورت تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور مظلوم کی داد رسی کو ہر ممکن یقینی بنائیں اور جرائم کے خاتمے و بیخ کنی کیلئے تمام افسران اپنے علاقے میں ہونے والی مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور جرائم پیشہ، رسہ گیروں، مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں اضافہ کریں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں