اسلامی حکومت کے لئے جدوجہد کرنا ہر مسلمان کا فرض عین ہے ،عبدالخالق حسنات

اسلامی حکومت کے لئے  جدوجہد کرنا ہر مسلمان کا  فرض عین ہے ،عبدالخالق حسنات

کندیاں(نمائندہ دنیا)مذہبی سکالر پیر عبدالخالق حسنات نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جدوجہد کرنا ہر مسلمان کا فرض عین ہے۔۔

 ، اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں کلمہ طیبہ والے نظام کو چھوڑ کر باقی تمام نظام اپنائے جا چکے ہیں رسول اللہ ؐنے ریاست مدینہ کی بنیاد رکھی اور خلفائے راشدین نے اسے مضبوط مستحکم اور وسیع کیا جب تک مسلمان سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا رہے تو دنیا کے حکمران رہے ،لیکن جب مسلمانوں نے نظام مصطفی کو بھلایا تو آج پوری دنیا میں ذلیل و رسوا ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں