وزیر قانون سے صدر شاہ پور بار‘جنرل سیکرٹری کی ملاقات

 وزیر قانون سے صدر شاہ پور بار‘جنرل سیکرٹری کی ملاقات

شاہ پور(نمائندہ دنیا ) حکومت بار ایسوسی ایشنز کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں اور پرعزم ہے ، ملکی مفاد بار ایسوسی ایشنز سمیت ہم سب کے لئے مقدم ہے۔۔

 ، وکلاء کے مسائل سے آگاہ ہیں، ان کے حل کے لئے بھرپور کاوشیں کی جائیں گی یہ بات وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صدر شا ہ پور بار ملک اظہر اقبال اعوان ، جنرل سیکرٹری شیخ جواد قمر سے ملاقات میں کہی ، اس موقع پر صدر بار ملک اظہر اقبال نے انہیں شاہ پور بار کے دورے کی دعوت دی اور انہیں شاہ پوربار کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ، جس میں انہوں نے لیڈیز بار روم کی تعمیر، ہنگامی صورتحال کیلئے ایک ڈسپنسری کی تعمیر، وکلاء کیلئے پارکنگ اور چیمبرز کے درمیان گلیوں اور سڑکوں کے تعمیر جیسے مسائل پر بات چیت کی ، انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ ایف آئی اے ، ڈرگ کورٹس ،اور دیگر وفاقی اداروں سے منسلک کورٹس کے سرگودہا ڈویژن میں دفاتر قائم کئے جائیں تاکہ عوام اور وکلاء کو طویل مسافت اور بھاری اخراجات خرچ کر کے لاہور اور اسلام آباد کی آمدورفت سے بچ سکیں ، وفاقی وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں