حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ گرا دیئے ،عبدالوہاب کاہلوں

 حکومت نے عوام پر مہنگائی کے  پہاڑ گرا دیئے ،عبدالوہاب کاہلوں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ گرا دیئے ہیں اتنی مہنگائی پاکستان کی تاریخ میں آج تک نہیں ہوئی۔۔

 جس قدر مہنگائی اس حکومت نے عوام کیلئے پیدا کردی ہے نااہل حکومت کی وجہ سے عوام مسائل میں گھیر چکے ہیں عوام سے جینے کا حق چھیننے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ،سابق ٹکٹ ہولڈر عبدالوہاب کاہلوں نے کہا کہ پاکستان کی ناکام ترین حکومت کی وجہ سے رشوت’ مہنگائی جیسے مسائل عوام کو پلیٹ میں رکھ کر پیش کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے عوام پستی کی جانب گامزن ہیں جس قدر معیشت کو نقصان اس حکومت نے پہنچایا ہے آج تک ایسا نہیں ہوا عوام اس حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور وہ اس حکومت کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں