غیر قانونی آئل ایجنسیز کیخلاف کریک ڈائون شروع

غیر قانونی آئل ایجنسیز کیخلاف کریک ڈائون شروع

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کی ہدایت اورچیئر مین ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر میانوالی۔۔

 نعمان محمود رانا کی نگرانی میں غیر قانونی آئل ایجنسیز کے خلاف محکمہ سول ڈیفنس کے چیف انسٹرکٹر حسن عمران خان، محمد بلال فاروق انسٹرکٹر نے مقامی پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سہراب والا میں ایک عدد آئل یونٹ کو قبضہ میں لے لیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے سختی سے متنبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں جو حضرات غیر قانونی آئل ایجنسیاں چلا رہے ہیں وہ جلد از جلد انھیں ختم کر دیں بصورتِ دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کا تمام سامان اور آئل قبضہ میں لے لیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں