ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ‘8کیسوں کی سماعت

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ‘8کیسوں کی سماعت

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی آ فس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ میڈم مہوش نگاہ کے علاوہ تینوں تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹر صاحبان نے شرکت کی۔

۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ رولز کی خلاف کرنے8مختلف کیسوں کی سماعت کی جن میں سے تین تین کیس تحصیل میانوالی اور عیسیٰ خیل جبکہ دو کیسز تحصیل پپلاں کے تھے .ڈپٹی کمشنر نے تمام کیسوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد 4میڈیکل سٹور مالکان کو وارننگ جبکہ 4میڈیکل سٹوروں کے کیسوں کو ریکارڈ کی عدم فراہمی پر ڈرگ کورٹ فیصل آباد ریفر کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کرنیوالے میڈیکل سٹور مالکان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور سماعت کے دوران تمام کیسوں کا مکمل ریکارڈ بھی بورڈ میں پیش کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں