سرکاری تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹ کونسلز بنانے کا فیصلہ

 سرکاری تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹ کونسلز بنانے کا فیصلہ

بھیرہ(نامہ نگار )طلباء میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ اور ان میں قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے حکومت پنجاب نے ۔۔

سرکاری تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹ کونسلز بنانے کا فیصلہ کیا ہے اسی سلسلہ میں طلباء میں باقاعدہ الیکشن کرائے جائینگے جس کے لیے محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کر دیا ہے مراسلہ کے مطابق سکول کونسل صدر نائب صدر جنرل سیکرٹری فنانس سیکرٹری اور نمائندوں پر مشتمل ہوگی جس کیلئے تمام سکولز میں 16مئی کو باقاعدہ الیکشن کرائے جائینگے امیدوار8سے 10مئی تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے 11 مئی کو انہیں انتخابی نشانات الاٹ کیے جائینگے 12سے 15مئی تک پوسٹرز بنا کر الیکشن مہم کی جا سکے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں