مضر صحت اجزا سے تیار مشروبات ‘قلفیوں کی فروخت بڑھ گئی

 مضر صحت اجزا سے تیار مشروبات ‘قلفیوں کی فروخت بڑھ گئی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی غیر معیاری مشروبات اور غیر رجسٹرڈ کارخانوں میں ناقص اور ۔۔

مضر صحت اجزا سے بننے والی برف کی قلفیوں کی فروخت بھی بڑھ گئی، فوڈ اتھارٹی کی غفلت سے شہریوں کی صحت دائوپر لگ گئی، فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ثابت ہورہی ہیں۔ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہر میں غیر معیاری مشروبات اور ناقص اجزا سے تیار ہونے والی قلفیوں کی فروخت عروج پر پہنچ چکی ہے غیر معیاری لیمن سوڈا کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے شہرکے مختلف رہائشی علاقوں غیر معیاری قلفیاں بنانے والے غیر رجسٹرڈ کارخانے موجود ہیں جہاں سکرین ٹیکسٹائل معیار کے رنگ اور پانی سے مختلف رنگوں والی برف کی قلفیاں تیار کی جارہی ہیں جو سارے شہر میں فروخت ہورہی ہیں مختلف چھوٹی بڑی دکانوں اور ٹھیلوں پر غیر معیاری مشروبات کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے ان مشروبات میں لیمن سوڈا سر فہرست ہے ماہرین صحت کے مطابق گرم موسم میں گیسٹرو اور پیٹ کی دیگر بیماریوں کے مریض سب سے زیادہ غیر معیاری مشروبات پینے سے بیمار ہوتے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں