سیوریج،سڑکوں کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح :حامد حمید

سیوریج،سڑکوں کی تعمیر حکومت  کی اولین ترجیح :حامد حمید

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے وفاق اور صوبہ خطیر رقم خرچ کریگا دیہی علاقوں میں صحت’ تعلیم’ پینے کے صاف پانی’ سیوریج’ سڑکوں کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے۔۔۔

 کوشش ہے کہ تمام تحصیلوں میں وہ بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں جن سے سابقہ حکومت نے نظریں چرائی ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سابق و رکن قومی اسمبلی چودھری حامد حمید نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ پنجاب ترقی کے حوالہ سے تمام صوبوں سے پیچھے ہے سابقہ دور میں تحصیلوں کو مسلسل نظر انداز کیا گیا جس کا خمیازہ عوام کو مختلف مسائل کی صورت میں بھگتنا پڑرہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ ان کی محرومیوں کو دور کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں