سائیں نذیر احمد توکلی کے 37 ویں سالانہ عرس کی2روزہ تقریبات

سائیں نذیر احمد توکلی کے 37 ویں  سالانہ عرس کی2روزہ تقریبات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جامع مسجد توکلی سلانوالی میں سائیں نذیر احمد توکلی کے 37 ویں سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات کے سلسلہ میں بزم توکلیہ کے زیر اہتمام فیضان اولیا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس کی صدارت حاجی منظور احمد اور سرپرستی محمد سعید توکلی،محمد لیاقت علی نے کی،تقریب میں مجاہد اہلسنت خطیبِ اسلام مرکزی رکن شورا تحریک لبیک پاکستان فاروق الحسن،علامہ محمد قمر ظہور ترابی،صاحبزادہ قاضی نگاہ مصطفے چشتی نے ناموس رسالت،ناموس صحابہ و ناموس اہلبیت پر خطاب اور اولیاء کرام کی شان بیان کی،ثناء خواں محمد جمشید قادری،حافظ سید الدین سیالوی قاری محمد عمران سمیت دیگر نے حمد ثناء ،محفل سماع قوالی اور عدیہ نعت پیش کیا،علماء کرام نے اس موقع پر فلسطینی مصنوعات کے بائیکاٹ سمیت مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لئے آواز کے لئے کہا اور آخر میں ملک کی قومی سلامتی اور فلسطین،کشمیر کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی اور درود شریف پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں