سٹون کریشر ز اورایف بی آر سرگودھا کا اجلاس

سٹون کریشر ز اورایف بی آر  سرگودھا کا اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایف بی آر سرگودھا کی طرف سے سٹون کریشر سیکٹر پل ۱۱۱ کے کاروباری اعدادوشمار اکٹھے کرنے کے بعدسٹون کریشر ز ایسوسی ایشن و لیز ہولڈرز اورایف بی آر سرگودھا کے مابین مشترکہ اجلاس۔۔۔

 چیف کمشنر ان لینڈ ریوینو ڈاکٹر فہیم محمد کی سربراہی میں منعقد ہوا ، اجلاس میں دفعہ 40بی کے تحت اکٹھے کیے گئے حقائق اور فریق ثانی سے لیے گئے حقائق کا باہمی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو کمشنر زون و ن محمد عابد نے دفعہ 40بی کے تحت اکٹھے کیے گئے اعدادوشمار کے بارے میں آگاہ کیاجس پر سٹون کریشر ز ایسوسی ایشن و لیز ہولڈرز نے تفصیلی جائزہ کے لیے وقت کی درخواست کی۔ ایف بی آر سرگودھا نے سٹون کریشر ز ایسوسی ایشن و لیز ہولڈرز کو ٹیکس کے مسائل کے حتمی حل کے لیے مزید وقت دینے کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ سٹون کریشر ز ایسوسی ایشن و لیز ہولڈرز کی طرف سے بھی باہمی تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں