چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے

چوری و نقب زنی کی مختلف  وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سٹریٹ کرائم اور چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں کے دوران آہلی دھیبانی کے قریب تین نامعلوم افراد نے راجر رحمان اور موضع لک کے قریب دو نامعلوم افراد نے محمد بلال سے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل۔۔۔

 اوراہم کاغذات چھین لئے ،49شمالی میں نامعلوم شخص نے منظور سے چھپٹا مار کر قیمتی موبائل چھین لیا،جبکہ شاہ پور نادرہ آفس سے قیمتی سامان،ساہی وال کے فہیم اختر،29شمالی کے رضوان،لالووالی کے ذیشان،دیوان پورہ کے علی حسن،21شمالی کے محمد اشرف،للیانی کے محمدر اسب،66شمالی کے محمد اکبرکے گھروں اور ڈیرہ جات سے بھاری مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر سامان ،اورنواحی علاقے حافظ آباد کے غلام قمر،میلوال کے احسان الحق،موضع جیسک کے محمد وسیم،18شمالی کے کامران،ٹھٹھی نور کے احمد شیر، 84جنوبی کے محمد رضوان،کوٹلہ پناہ کے غلام عباس اور مظہر اقبال کے ڈیروں سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے ملز موں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں