کوئی بھی ادارہ ایسا نہیں ہے جہاں پر عوام کو تکلیف نہ دی جاتی ہو : بیرسٹر عبداﷲ ممتاز

کوئی بھی ادارہ ایسا نہیں ہے  جہاں پر عوام کو تکلیف نہ دی  جاتی ہو : بیرسٹر عبداﷲ ممتاز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابق ٹکٹ ہولڈر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر عبداﷲ ممتاز کاہلوں نے کہاہے کہ کوئی بھی ادارہ ایسا نہیں ہے جہاں پر عوام کو تکلیف نہ دی جاتی ہو۔۔۔

 عوام موجودہ حکومت سے ناراض ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں جس نہج سے ملک پاکستان کو عمران خان بچا کر اس مقام تک لائے تھے آج یہ لوگ اسی مقام پر ملک کو بھیجنے پر تُلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام سڑکوں پر نکلیں اور ان لٹیروں چوروں کا احتساب کریں تاکہ انہیں معلوم ہوسکے کہ حکومت اور عوام کے ووٹوں سے برسر اقتدار آنیوالی حکومت میں کیا فرق ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں