کمرمشانی ٹو ونجاری اورمندہ خیل تا کالیوالہ والا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کمرمشانی ٹو ونجاری اورمندہ خیل تا  کالیوالہ والا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کمرمشانی (نامہ نگار)نیا بننے والے کارپٹ روڈ کمرمشانی ٹو ونجاری اورمندہ خیل تا کالیوالہ والا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ضلع میانوالی تحصیل عیسی خیل کا علاقہ کمرمشانی ٹو ونجاری اور مندہ خیل جہاں پر مندہ خیل سے۔۔۔

 لے کر کالی والا روڈ تک 2022 میں پی ٹی آئی حکومت نے کروڑوں روپے لگا کر کارپیٹ روڈ تعمیر کرایا تھا بارشوں کی وجہ سے روڈ کے برم کئی جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں کائی جگہوں پر سیفٹی بورڈ بھی گر چکے ہیں یہ روڈ ابھی تک ٹھیکیدار کے انڈر ہے اسی لیے محکمہ ہائی وے بھی خاموش ہے عوامی و سماجی حلقوں محمد شفائاﷲ خان محمد امیر فیاض خان نجیب اﷲ خان محمود ارمانی محمد عامر خان محمد عمر خان محمد امیر خان نے کمشنر سرگودھا اور ڈی سی میانوالی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ روڈ کے دونوں طرف کو مضبوط کیا جائے تاکہ گورنمنٹ کے کروڑوں روپے برباد نہ ہو اور غریب عوام اس روڈ سے کئی سالوں فائدہ اور سہولت حاصل کر سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں