اسسٹنٹ کمشنر زوہیب شفیع نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسسٹنٹ کمشنر زوہیب شفیع نے  عہدے کا چارج سنبھال لیا

شاہ پور (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر زوہیب شفیع نے شاہ پور میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔

ان کی آمد پر اسسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ غلام اللہ بڑانہ ، نائب تحصیلدار ظفراقبال بلکا، نائب تحصیلدار مہر عبدالجلیل ، صدر انجمن پٹواریاں مہر منیر احمد، جنرل سیکرٹری اسلم بھٹی ، انچارج لینڈ ریکارڈ محمد شفیق نے ان کا استقبال کیا ۔ چارج سنبھالنے کے فوراً بعد انہوں نے محکمہ مال ، میونسپل کمیٹی کے عملہ ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ الگ الگ میٹنگز کیں انہوں نے ہدایت کی کہ اپنے کاموں کے سلسلہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں