پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر تحصیل بار بھیرہ کی بھی ہڑتال

پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر تحصیل بار بھیرہ کی بھی ہڑتال

بھیرہ(نامہ نگار)وکلا کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات کے خلاف پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر آج تحصیل بار بھیرہ کے وکلاء نے ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔۔۔

 بار کے صدر چودھری محمد انور بولا ایڈووکیٹ سابق صدر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ملک عثمان شہزاد ایڈووکیٹ اور بار کے بانی سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلا کے عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ماڈل ٹاؤن کورٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کی آڑ میں وکلا کو تقسیم کرنے کی حکومتی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی انہوں نے کہا کہ وکلاء کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت درج مقدمات فوری واپس لے کر گرفتار وکلا کو رہا کیا جائے چوہدری محمد انور بولا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں پولیس کے وکلا پر کئے جانے والے تشدد کے خلاف پنجاب بار کونسل کے حکم پر آج 9مئی کو بھی ہڑتال کی جائے گی اور کونسل کے فیصلوں کی مکمل پابندی کی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں