ڈپٹی کمشنر میانوالی کی زیر صدارت ضلع کونسل کا بریفنگ سیشن

ڈپٹی کمشنر میانوالی کی زیر صدارت ضلع کونسل کا بریفنگ سیشن

میانوالی (نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ضلع کونسل کا بریفنگ سیشن ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔

 اجلاس میں سی او ضلع کونسل ملک ساجد نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع کونسل کے مختلف شعبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کے افسران شہر کی خوبصورتی کیلئے ماسٹر پلان تیار کریں۔ انھوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے واجبات کی وصولیوں میں تیزی لائی جائے ، نادہندگان اور غیر قانونی تعمیرات کرنے والے افراد کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کونسل کے زیرِ انتظام تمام واٹر سپلائی سکیموں کو فنگشنل رکھا جائے تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جاسکے ۔انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات برؤے کا لائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں