ایرانی سمگل شدہ پٹرول کھلے عام بکنے لگا انتظامیہ خاموش

ایرانی سمگل شدہ پٹرول کھلے عام بکنے لگا انتظامیہ خاموش

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)ایرانی سمگل شدہ پٹرول کھلے عام بکنے لگا انتظامیہ خاموش تماشائی ،آئل ایجنسیوں پر غیر معیای ،ملاوٹ شدہ اور ایرنی تیل فروخت ہو رہاا ہے۔۔۔

کچھ پٹرول پمپ مالکان کھلم کھلا آئل ایجنسیوں کو سمگل شدہ اور ناقص تیل سپلائی کر رہے ہیں انتظامیہ نے ضلع سرگودھا میں 23پٹرول پمپ مالکان اور ڈیلروں کی نشان دہی کی تھی جو آئیل ایجنسیوں کو ایرانی سمگل شدہ اور ملاوٹ شدہ تیل سپلائی کر رہے ہیں مگر ان مگر مچھوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو سکی انتظامیہ جب کبھی ایکشن لیتی ہے تو دو تین ایجنسیوں کو سیل کر کے اپنا فرض ادا کر دیتی ہے مگر کسی بڑے سپلائر اور ڈیلر پر ہاتھ نہیں ڈالتی جسکی وجہ سے موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے انجن خراب ہو رہے ہی شہریوں نے بلا تفریق آپریشن کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں