فارم47سے اقتدار لینے والے عوام کے خیر خواہ نہیں:ملک حسن

فارم47سے اقتدار لینے والے عوام کے خیر خواہ نہیں:ملک حسن

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پنجاب اسمبلی کے رکن ملک حسن اسلم اعوان نے کہا ہے جمہوری روایات اور الیکشن قوانین کی دھجیاں اڑافارم47کی بیساکھیوں کے سہارے ایوان اقتدار کی سیڑھیاں عبور کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ۔۔۔

 ان سے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی توقع نہیں کی جا سکتی ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے اور انہیں مہنگائی و بے روزگاری کے چنگل سے نکالنے کی بجائے ذاتی مفادات کے حصول میں الجھی ہوئی ہے ، ملک معیشت کے استحکام کے ضامن کسان طبقہ کے ساتھ کی جانیوالی انصافی سے ثابت ہوا گیا کہ حکمران اتحاد کا مقصد عوام کی بھلائی نہیں محض اقتدار کا حصول تھا ، انہوں نے کہا الیکشن 2024کی طرح ضمنی انتخابات میں تاریخ کی بد ترین دھاندلی کے عوامی مینڈیٹ چوری کی گیا ، ملک حسن اسلم اعوان کا کہنا تھا کہ مینڈیت چور حکمران جتنا چاہیں زور لگا لیں عوام اور تحریک انصاف کے مابین فاصلوں کی خلیج پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی پاکستان تحریک انصاف انشا اﷲ عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ایوان کے اندر اور ایوانوں سے باہر ہر جگہ اپنی بھر پور جدوجہد جاری رکھے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں