جوہرآباد: معذ ور افراد کی رہنما ئی کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا

جوہرآباد: معذ ور افراد کی رہنما ئی  کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) سوشل ویلفیئر کمپلیکس جوہر آباد بیت المال سے امداد کے مستحق معذ ور افراد کی رہنما ئی کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا۔۔۔

 ضلعی بیت المال کمیٹی کی زیرنگرانی قائم کئے گئے اس ڈیسک کا افتتاح پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمدصف بھا نے کیا ،ضلعی بیت المال کمیٹی کے چیئر مین حاجی محمود احمد خان نے پیلپ ڈیسک کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ضلع خوشاب کے دور دراز کے علاقوں سے آنیوالے معذور افراد کی اکثریت محض اس وجہ سے بیت المال سے استفادہ نہیں کر سکتی کہ انہیں گائیڈ کرنیوالا کوئی نہیں ،یہ ڈیسک انہیں بیت المال سے امداد حاصل کر کے طریقی کار اور قواعد ضوابط سے روشناس کرے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں