سخت مالی حالات میں شہ خرچیاں اس ملک کی بربادی کا موجب :مہر محمد شفیق

سخت مالی حالات میں شہ خرچیاں اس  ملک کی بربادی کا موجب :مہر محمد شفیق

بھلوال(نمائندہ دنیا)سخت مالی حالات میں شہ خرچیاں اس ملک کی بربادی کا موجب ہے وزیر اعظم ہاؤس کی تزئین و آرائش کیلئے 162.5ملین روپے کی منظوری اس مقروض قوم پر مزید قرض چڑھانے کا ایک سبب بنے گا۔۔۔

پاکستان کی حکومت ایک طرف تو کشکول لیکر آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک مانگ رہی ہے وہاں پر حکومتی ذمہ داروں کی رہائشگاہوں کیلئے کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری مہر محمد شفیق نے کیا انہوں نے کہا کہ یہ تمام قرض ان غریب لوگوں نے اتارنا ہے جن کے گھر بمشکل چولہا جلتا ہے یہ وہ لوگ ہیں جو شہ خرچیاں کرکے بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں