میانوالی:ڈپٹی کمشنر نے شہر میں صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا

میانوالی:ڈپٹی کمشنر نے شہر میں صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے اچانک شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کالاباغ روڈ، عید گاہ چوک، کمیٹی چوک اور شہر کی مختلف سڑکوں کے علاوہ سٹی پارک کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے نظام کو موقع پر چیک کیا۔ اس موقع پر فوکل پرسن میونسپل کمیٹی امجد شاہ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ شہر کی مختلف شاہراوں پر میونسپل کمیٹی کے علاوہ ضلع کونسل ، ھائی وئے اور دیگر محکموں کا عملہ صفائی ستھرائی کی ڈیوٹیا ں سرانجام دے رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی پر معمور عملہ کو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹا یا جائے۔  سستی اور غفلت برتنے والے عملہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انھوں نے فوکل پرسن ایم سی کو ہدایت کی کہ مین روڈ سے بلڈنگ میٹریل کو فوری طور پر اٹھوایا جائے اور روڈوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے تاکہ شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جاسکیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں