علماء مشائخ ونگ ن لیگ کی پاک فوج زندہ باد ریلی

علماء مشائخ ونگ ن لیگ کی پاک فوج زندہ باد ریلی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )علماء مشائخ ونگ ن لیگ سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی۔۔۔

جس کی قیادت ڈویژنل جنرل سیکرٹری مولانا ملک ضیاء الحق ،سٹی جنرل سیکرٹری مفتی محمد علی حیدر، سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر،محمد کاشف حسین اور دیگر قائدین کرر ہے تھے ، اس موقع پر شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ملک ضیاء الحق، مفتی محمد علی حیدر و دیگر نے خطاب کے دوران سانحہ 9 مئی 2023 کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو سرعام قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا اور کہا کہ 9 مئی 2023 کے واقعات کو آج ایک سال گزر گیا لیکن قوم آج بھی ان واقعات میں ملوث قومی مجرموں کو بھول نہیں پائی اور نہ ہی بھول سکے گی ہم افواج پاکستان کو ان کی گراں قدر خدمات پر سلام پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو سرعام قرار واقعی سزا دی جائے ۔اس موقع پر علماء نے ملک وملت کی سلامتی، استحکام، سالمیت،بقاء ،شہیداء، وطن اور فلسطین کے لئے خصوصی دعا کروائی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں