سانحہ 9مئی کیخلاف ن لیگ کا یوم سیاہ،شہدا کیلئے دعا

سانحہ 9مئی کیخلاف ن لیگ کا یوم سیاہ،شہدا کیلئے دعا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی طرف سے 9 مئی کے روز یادگار شہدا پر شر پسندوں کی طرف سے توڑ پھوڑ کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ریلی میں ن لیگی رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک۔۔۔

ڈسٹرکٹ بار اور دیگر کی ریلیوں میں شہدا کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی تفصیل کے مطابق ن لیگ کے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی ، ایم پی اے صفدر ساہی اور چوہدری اکرام الحق کے زیر قیادت 49 ٹیل سے ریلی نکالی گئی ریلی 47 پل سے یونیورسٹی روڈ سے ہوتی ہوئی کلب چوک یادگار شہدا پر پہنچی جہاں پر کارکنوں کی طرف سے یادگار شہدا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پر پاک افواج کے شہدا کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی ن لیگی ایم این اے اور دیگر کا کہنا تھا کہ پاک افواج ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ایک سال قبل چند شرپسندوں نے ملک کے خلاف ایک سازش کی جس پر ان کو منہ توڑ جواب دیا گیا ن لیگ ہر سال 9 مئی کو یوم سیاہ کے طو رپر منائے گی۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ باراور سول سوسائٹی کی طرف سے پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں