اجمل بھٹی نے میڈیکل کالج کے سپورٹس گالا کا افتتاح کر دیا

اجمل بھٹی نے میڈیکل کالج  کے سپورٹس گالا کا افتتاح کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگود ھاڈویژن محمد اجمل بھٹی نے میڈیکل کالج کے سپورٹس گالا کا افتتاح کر دیا۔

رنگا رنگ تقریب کالج کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان اور پرنسپل ڈاکٹر حمیرا اکرم کے علاوہ ایم ایس گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سمیت فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کالج کی مختلف کلاسز کے پانچ ہاؤسز بنائے گئے ہیں، جن کے مابین کرکٹ ، والی بال اور فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے کروائے جائیں گے ، سپورٹس گالا میں کھلاڑیوں نے مارچ پاس کیا اور کئی رنگارنگ پروگرام پیش کیے ،کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں