پنجاب بار کونسل کی اپیل پر تحصیل بار بھیرہ کی ہڑتال

 پنجاب بار کونسل کی اپیل پر تحصیل بار بھیرہ کی ہڑتال

بھیرہ(نامہ نگار )پنجاب بار کونسل کی اپیل پر اج دوسرے روز بھی تحصیل بار بھیرہ کے وکلاء نے ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کیا وکلا نے سابق وزیرا عظم کے وکیل چوہدری نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ کے گھر۔۔۔

 مبینہ پولیس ریڈ اور وقاص منور گوندل ایڈووکیٹ پر مبینہ پولیس تشدد کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی تحصیل بار بھیرہ کے صدر چوہدری محمد انور بولا ایڈووکیٹ محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ چوہدری خلیل الرحمن طاہر گوندل ایڈووکیٹ مہر محمد نواز ایڈووکیٹ و دیگر نے عدالت عالیہ کے باہر پولیس کی جانب سے وکلاء پر ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تشدد میں ملوث عناصر کو فوری بے نقاب کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے وکلاء اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہیں اور کسی اوچھے حکومتی ہتھکنڈے سے مرعوب نہیں ہوں گے وکلا کو نشانہ بنانے کیخلاف اظہار یکجہتی پر لاٹھی چارج کسی بھی وکیل کے پیشہ ورانہ امور میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ تمام وکلاء متحد ہیں اور ان کا یہ اتحاد قائم رہے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں