مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا بریفنگ سیشن ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد

مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا بریفنگ  سیشن ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا بریفنگ سیشن ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے صدارت کی۔۔۔

اجلاس میں کوآرڈینیٹر/ایم ایس مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال ڈاکٹر فاروق احمد، ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر پی ایچ ایف سی محمد فاروق، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر امیر احمد خان، ایم سی ایچ ہسپتال اور آئی ڈیپ کے افسر وں نے شرکت کی۔اجلاس میں ایم ایس مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، فراہم کردہ طبی سہولیات، ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی موجودہ صورتحال، ہسپتال کو درپیش مسائل اور ہسپتال کے تزین و آرائش کے کاموں سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔انھوں نے مزید بتایا کہ اس ہسپتال میں جنرل ہسپتال کی طرز پر تمام جدید ترین طبی سہولیات موجود ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں