16غیر قانونی میڈیکل سٹوروں وکلینکس کے کیسوں کی سماعت

 16غیر قانونی میڈیکل سٹوروں وکلینکس کے کیسوں کی سماعت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر/ چیئرمین ضلعی کوالٹی کنٹرول بورڈ کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں غیر قانونی طورپرچلائے جانے والے 16میڈیکل سٹوروں وکلینکس کے کیسوں کی سماعت ہوئی۔

بورڈ نے تمام کیسوں کا جائزہ لے کر 5میڈیکل سٹورزوکلینکس کے کیس مزید کارروائی کیلئے ڈرگ بورڈ بھیجے ’ 3 کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج ’3 کو وارننگ جبکہ 5 کیسز مزید کارروائی کے لیے اگلے اجلاس تک ملتوی کر دیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں جعلی وغیر معیاری ادویات کی فر و خت کے گھنا?نے دھندے کی مکمل روک تھام کیلئے ڈرگ انسپکٹرز مزید متحرک ہو کر کام کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔ اجلاس میں سیکرٹری کنٹرول بورڈ عامر محمود نے تمام کیسز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسلم سمیت ڈرگ انسپکٹرز شریک ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں