ام البنین سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو منتخب

 ام البنین سی ایس ایس کے  امتحان میں کامیابی کے بعد  اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو منتخب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھاپولیس کی ہونہار لیڈی سب انسپکٹر ام البنین سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی کے بعد بطور اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو منتخب ہوگئیں۔ انہوں نے اپنے والدین کے ہمراہ آر پی او شارق کمال صدیقی سے ملاقات کی۔

 آر پی او نے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ محکمہ پولیس میں قابل پولیس اہلکاروں کو مزید پھلنے پھولنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں تا کہ وہ اپنی صلاحتیوں کا بھرپور اظہار کر سکیں جس کی ایک مثال لیڈی سب انسپکٹر کا سی ایس ایس کا امتحان پا س کرنا ہے ۔ اس موقع پر آر پی او نے لیڈی سب انسپکٹر ام البنین کو یاد گاری شیلڈ بھی دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں