جوہرآباد:ڈسٹرکٹ کو آ رڈنیشن کمیٹی پاپو لیشن کا اجلاس

جوہرآباد:ڈسٹرکٹ کو آ رڈنیشن کمیٹی پاپو لیشن کا اجلاس

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ کو آ رڈنیشن کمیٹی (پاپولیشن) کااجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے کی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرچو ہدری محمد شاہد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہمنہ ملک،ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر عقیلہ تبسم، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آ فیسر مرید عباس ،وائس چیئر پرسن شکیلہ اعوان،ایس ایم ہینڈ ز محمود اسلم،کے علاوہ دیگر محکموں کے سربرا ہ اور افسر موجود تھے ۔اے ڈی سی (جی) احمد صہیب نے کہا کہ پاپولیشن ڈیپا رٹمنٹ ضلع بھر میں اپنے سٹاف کی مدد سے محکمانہ ویلفیئر پرو گرام کی آ گا ہی گھر گھر پہنچا نے میں اہم کردار ادا کرے اور اس سلسلہ میں کالج سطح پر آ گاہی پروگرام کی تقریبات کا انعقاد بھی کروایاجائے تاکہ مثبت نتائج برآمد ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں