عوام کو پتہ ہی نہیں ہماری قسمت کے سیاہ و سفید کے مالک کون ہیں :عامر سلطان

 عوام کو پتہ ہی نہیں ہماری قسمت کے سیاہ و سفید کے  مالک کون ہیں :عامر سلطان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے عوام کی قسمت کا فیصلہ 10% لوگ کرتے ہیں یہی وہ دس فیصد لوگ ہیں جو ہر جگہ موجود ہوتے ہیں۔۔

 امن کمیٹی ہو یا مصالحتی کمیٹی’ یا پھر ملک و ملت کی قسمت کے فیصلے کرنیوالی کمیٹی اس میں یہی دس فیصد لوگ 90فیصد لوگوں کی زندگی کے فیصلے کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی چودھری عامر سلطان چیمہ نے مختلف لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 90فیصدلوگوں کو یہ معلوم ہی نہیں کہ ہماری قسمت کے سیاہ و سفید کے مالک کون ہیں۔ جب تک 90%لوگوں میں سے کم از کم 25%لوگوں کو فیصلہ سازی میں شامل نہیں کیا جائیگا تو پھر اﷲ ہی وارث ہے اس ملک کا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں