مسافر بس کی ٹکر،موٹر سائیکل سوار معمر شہری جاں بحق

مسافر بس کی ٹکر،موٹر سائیکل  سوار معمر شہری جاں بحق

میانوالی، کندیاں (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا)ہرنولی موڑ چک نمبر 19 بی ایم ایل کے قریب موٹر سائیکل اور مسافر بس میں تصادم حادثے میں۔۔۔

 موٹر سائیکل سوار بزرگ سردار خان دھنائی خیل بس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا مرحوم چک نمبر 19 بی ایم ایل کا رہائشی تھا۔مقامی پولیس موقعہ پر پہنچی اور نعش کو قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچایا اور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں