ملازم نے دکان سے موبائل فون چوری کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملازم نے دکان سے موبائل فون چوری کرلیا۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقے ریگل روڈ پر واقع شوز شاپ کے مالک عثمان نے پولیس کوبتایا کہ ملزم مہروز اسکی دکان پر ملازمت کرتا تھا ۔
جس نے دوران ملازمت اسکا موبائل فون چوری کرلیاگیا۔ بعد ازاں موبائل واپس کرنے کی بجائے مطالبہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔