غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے مالکان عوام کو لوٹنے لگے

غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے مالکان عوام کو لوٹنے لگے

کندیاں(نمائندہ دنیا ) شہر اور اس کے مضافا ت میں غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔

 ، ڈی سی میانوالی سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف کندیاں شہر اور اسکے قرب جوار میں غیرمنظور شدہ ہائوسنگ سکیموں کا دھندہ زور و شور سے جاری ہے جہاں ان سکیموں کے مالکان معصوم شہریوں کو سکیموں میں ترقیاتی کاموں کے سبز باغ دیکھا کر سرعام لوٹ مار میں مصروف ہیں غیرقانونی ہاوسنگ سکیموں میں بنیادی سہولیات کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے جہاں پختہ سڑکوں،بجلی،سو ئی گیس، پارکس، سکولز،مساجد، ڈسپنسرزی، صفا ئی ،سیوریج اور دیگر نکاسی آب کے ترقیاتی کاموں کا جھانسہ دیکر پلاٹوں کے منہ مانگے دام تو وصول کر لئے جاتے ہیں لیکن پلاٹ فروخت کرنے کے بعد ہاوسنگ سکیموں کے مالکان بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے بغیر رفو چکر ہوجاتے ہیں کندیاں اور اس کے مضافات میں عدالت کے آرڈرز کے باوجود غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں پرکام جاری ہے جس کے سدباب اور روک تھام کے لئے شہریوں نے ڈی سی میانوالی سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں