دن دیہاڑے 2کمسن بہنیں لاپتہ‘اغوا کا مقدمہ درج

دن دیہاڑے 2کمسن بہنیں  لاپتہ‘اغوا کا مقدمہ درج

سلانوالی (نمائندہ دنیا )شہر سے دن دیہاڑے 11سالہ اور 5 سالہ دو بہنوں کا اغوا مدنی پارک کے قریبی محلہ کی رہائشی دو بہنیں11سالہ عائشہ بتول اور5سالہ رباب فاطمہ دو روز قبل گھر سے اچانک غائب ہوئی تھیں۔

 سلانوالی پولیس نے بچیوں کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے بچیوں کی تلا ش شروع کردی‘مدنی پارک کے قریبی محلہ کی رہائشی علی شیر کی دو بچیاں 11سالہ عائشہ بتول اور5سالہ رباب فاطمہ اپنے گھر سے برف لینے کیلئے گئیں اور غائب ہوگئیں۔ بچیوں کے والد نے دونوں بچیوں کے اغوا کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جس پر سلانوالی پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں