شہری کو تھپڑ مارنے وا لا ٹریفک وارڈن معطل،شوکاز نوٹس جاری

شہری کو تھپڑ مارنے وا لا ٹریفک  وارڈن معطل،شوکاز نوٹس جاری

کمرمشانی (نامہ نگار )ڈی پی او مطیع اﷲخان نے شہری کو تھپڑ مارنے والے ٹریفک وارڈن سب انسپکٹر مبارک علی کو معطل کردیا ۔

،ڈی پی او میانوالی مطیع اﷲ خان کے نوٹس میں آیا کہ ٹریفک وارڈن نے دوران ڈیوٹی ایک شہری کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرکے اس کو تھپڑ مارے ہیں۔ڈی پی او میانوالی نے ڈی ایس پی ٹریفک شفیع اﷲ خان سے معاملہ کی رپورٹ طلب کی اور واقعہ سچ ثابت ہونے پر ٹریفک وارڈن سب انسپکٹر مبارک علی کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں