سابق کرکٹر عبدالرزاق کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

 سابق کرکٹر عبدالرزاق کا ڈاکٹر  فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابق معروف کرکٹر عبدالرزاق نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ اسپتال سرگودھا کے مختلف وارڈز کا وزٹ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔۔۔

 اس موقع پر ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر نیر عباس خان اے ایم ایس نرسنگ اینڈ اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر کاشفہ بھلی اور سینیئر سرجن ڈاکٹر عثمان امتیاز وائی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری شاہ حسن وسیم نے بھی ہمراہ تھے اس موقع پر سابقہ معروف کرکٹر عبدالرزاق نے ہسپتال کے انتظامات دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال پنجاب کا واحد ہسپتال ہے جہاں پر مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں