نوجوان ٹیکنالوجی ،کھیلوں،کتب پر توجہ مرکوز کریں،مدثر ہرل

 نوجوان ٹیکنالوجی ،کھیلوں،کتب پر توجہ مرکوز کریں،مدثر ہرل

بھیرہ(نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر مدتر ممتاز ہرل نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں حکومت ان کی صلاحیتوں کو ابھار کر انہیں معاشرے میں باعزت مقام دلانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔۔۔

 انہیں چاہئے کہ وہ ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اپنی توجہ کھیلوں اور علمی کتب پر مرکوز رکھیں جس سے نا امیدی ختم ہو گی اور مثبت سوچ پروان چڑھے کی جو انکے کامیاب مستقبل کی ضامن ہو گی وہ بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں گفتگو کر رہے تھے ،اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ صفائی اور کھیل کسی بھی معاشرے کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ صفائی کا نظام بہتر ہوگا تو عوام صحت مند ہوں گے اور ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا اور وسائل عوام کی بہتری پر صرف ہوں گے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے میڈیا بھی اپنا کردار ادا کرے کیونکہ اس کی مثبت نشاندہی سے نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں