پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری‘ٹریفک جام‘سیشن جج کا نوٹس

پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری‘ٹریفک جام‘سیشن جج کا نوٹس

کندیاں(نمائندہ دنیا )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہرنولی نے ایم ایم روڈ پرفوری ٹریفک بحال کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

 سیشن کورٹس میانوالی سے گزشتہ روز 9مئی کے واقعات کے تھانہ واں بھچراں کے مقدمہ کے 37ملزمان کی ضمانت پر رہائی کے بعد مذکورہ ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرنے کی میانوالی پولیس کی کاروائیوں کے باعث گذشتہ روز سے میانوالی کے مختلف بین الاضلاعی سڑکوں پر ہیوی مال بردار گاڑیوں کے شہر میں داخلہ کی بندش کے باعث گاڑیوں کی میلوں لمبی لائینیں لگ چکی ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پپلاں خضر حیات منہاس نے ہرنولی سے میانوالی تک ٹریفک رواں رکھنے میں ناکامی پر ایس ڈی پی او پپلاں، ڈی ایس پی ٹریفک، ڈی ایس پی پٹرولنگ میانوالی، ایس ایچ او یرنولی، پاں اور کندیاں کے علاوہ انچارج پٹرولنگ پوسٹ ہرنولی، کندیاں موڑ اور انور چوک کو ڈارئریکشن دی ہے کہ فوری ٹریفک بلاکیج کو ختم کر کے ٹریفک کو بحال کیا جائے اور جوڈیشیل کمپلیکس ہرنولی کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں